Author Topic: گیریژن سکولز ، پرائمری و مڈل سکالرشپ کے امتحانی نتائج کا اعلان  (Read 294 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گیریژن سکولز ، پرائمری و مڈل سکالرشپ کے امتحانی نتائج کا اعلان
اسلام آباد،راولپنڈی : مڈل نتائج کاتناسب 96.52 فیصد ، پرائمری سکالرشپ امتحانات کا نتیجہ 92.55 فیصد رہا
 فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے پرائمری و مڈل سٹینڈرڈ سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ،ترجمان کے مطابق مڈل سٹینڈرڈ امتحانات میں 3653امیدواروں نے حصہ لیا ، 3526 پاس ہوئے جبکہ 127ناکام رہے ، مڈل کے نتائج کاتناسب 96.52 فیصد رہا، ایف جی پبلک سکول ٹیکسلا کی طالبہ راحیمہ ریحان نے 600 میں سے 580 نمبر حاصل کر کے پہلی ،ایف جی پبلک سکول نمبر 2 گرلز واہ کی سحر سجاد نے 579 نمبر لے کر دوسری جبکہ ایف جی پبلک سکول ٹیکسلا کی اسوہ شفیق اور ایف جی پبلک سکول نمبر 1 گرلز آر اے بازار لاہور کی ویسہ آمنہ نے 578 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی،پرائمری سٹینڈرڈ امتحانات میں 3288 طلبہ شامل ہوئے ، 3043 پاس ہوئے اور 245کو ناکام قرار دیا گیا، پرائمری سکالرشپ امتحانات کا نتیجہ 92.55 فیصد رہا، ایف جی پبلک سکول گرلز شیر شاہ روڈ ملتان کی عائشہ اعجاز نے 450 میں سے 444 نمبر حاصل کر کے پہلی، ایف جی جونیئر پبلک سکول کشمیر روڈ راولپنڈی کی ردا فاطمہ نے 443 نمبر لے کر دوسری جبکہ ایف جی پبلک سکول گرلز شیر شاہ روڈ ملتان کی دو طالبات انوشہ شہزاد اور خدیجۃالکبریٰ نے 442نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
[/
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  18پریل2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"