Author Topic: ووہان سے پاکستانی طلبہ کی واپس کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، سفیر نغمانہ ہاشم  (Read 351 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ووہان سے پاکستانی طلبہ کی واپس کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، سفیر نغمانہ ہاشمی
بیجنگ:  چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ووہان سے پاکستانی طلبہ کو ہوائی جہاز کے ذریعے وطن واپس لانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

سفیر نغمانہ ہاشمی نے ایک بیان میں کہا کہ پروازیں اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہوں گی۔ جب چینی حکومت نے شہر اور صوبے میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا تو ووہان میں آٹھ سو طلبہ سمیت مختلف جامعات میں تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ زیر تعلیم تھے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے دوران پاکستان کے لئے چین کی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تو چین کی حکومت، اداروں، تنظیموں اور عوام نے اس وبا کی روک تھام کے لئے پاکستان کے صحت حکام کی طبی ماہرین کی خدمات اور طبی آلات کی فراہمی کے ذریعے مدد کی۔
/right]
حوالہ: دنیا نیوز اسلام آباد
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"