PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 15, 2020, 02:06:49 PM

Title: سکولوں ہسپتالوں میں بھرپور شجرکاری کی جائیگی:ڈپٹی کمشنر
Post by: sb on September 15, 2020, 02:06:49 PM

سکولوں ہسپتالوں میں بھرپور شجرکاری کی جائیگی:ڈپٹی کمشنر
وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت شجرکاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مون سون شجرکاری اور کلین اینڈ گرین مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تمام محکموں کو شجرکاری کے حوالے سے ٹارگٹس تفویض کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت گورنمنٹ سیکٹر میں 80ہزار اور پرائیویٹ سیکٹر میں 5لاکھ پودے لگائے جائیں گے تمام سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں میں بھر پور انداز سے شجر کاری کی جائے گی محکمہ ایجو کیشن میں 60ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں الگ الگ مقابلہ شجرکاری کرایا جائے گاہر ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں 100، آر ایچ سی میں 30، بی ایچ یو میں 20اور ڈسپنسری میں 5پودے لگائے جا ئیں گے میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسلز بھی شجرکاری میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے پارکوں، میں ٹربائن کو سو لر انرجی پر منتقل کیا جائے گا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا وہاڑی کی ویب سائٹ پر مورخہ  15 ستمبر2020 کو شائع ہوئی