PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on November 08, 2020, 01:56:35 PM

Title: آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کے تحت ورچوئل کانفرنس
Post by: sb on November 08, 2020, 01:56:35 PM

آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کے تحت ورچوئل کانفرنس

کراچی :مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اور صحت کے بہتر نتائج کے حصول کے لیے نرسنگ کا جدید ترین طریقہ کار متعارف کروانا ازحد ضروری ہے خصوصاً ان ممالک میں جہاں صحت عامہ کا نظام قوی نہیں ہے
یہ بات ماہرین نے پاکستان اور مشرقی افریقہ میں آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کے تحت منعقدہ دو روزہ ورچوئل کانفرنس کے موقعے پر کہی۔ کوویڈ19 کی حالیہ وبا نے نرسوں کو صحت عامہ کے نظام میں صف اول میں لا کھڑا کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 08 نومبر 2020 کو شائع ہوئی