Author Topic: زرعی یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرامز کے اجرا کی منظوری  (Read 314 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

زرعی یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرامز کے اجرا کی منظوری
فیصل آباد: زرعی یونیوسٹی فیصل آباد کے مرکزی و سب کیمپسز میں آئندہ تعلیمی سیشن کیلئے انڈر و پوسٹ گریجوایٹ سطح کے نئے ڈگری پروگرامز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔ اس امر کا فیصلہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف کی زیرصدارت اکیڈیمک کونسل نے 292ویں اجلاس میں کیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ناظم امتحانات، گریجوایٹ سٹڈیز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم کو باہم مربوط دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی طالب علم کے نتائج یا کم سی جی پی اے کی اطلاع آئی ٹی سسٹم کے ذریعے فوری طو رپر طالب علم سمیت گریجوایٹ سٹڈیز اور دوسرے متعلقہ دفاتر کو ہوسکے جس سے نہ صرف نتائج کے اجرا میں تاخیرروکنے میں مدد ملے گی بلکہ طلبا اور تدریسی شعبہ جات کو نتائج کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے میں بھی رہنمائی ملے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا فیصل آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"