قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکو ل اینڈ کالج میں شجر کاری کی تقریب
گوجرانوالہ : وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ’’پلانٹ فار پاکستان ڈے‘‘ کی مناسبت سے آج سہ پہر تین بجے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکو ل اینڈ کالج گوجرانوالہ میں شجر کاری کی تقریب ہوگی
جس کے مہمانان خصو صی مشیر وزیر اعظم عثمان ڈار ’ صو بائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری اخلاق احمد ’ کمشنر گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف ہونگے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا گوجرانوالہ کی ویب سائٹ پر مورخہ 17 جولائی 2020 کو شائع ہوئی