Author Topic: محمدعلی جناح یونیورسٹی اورازبک جامعہ میں مفاہمت  (Read 327 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محمدعلی جناح یونیورسٹی اورازبک جامعہ میں مفاہمت
کراچی : محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اورنیشنل یونیورسٹی آف ازبکستان،تاشقند کے درمیان دوستی کے فروغ،تعلیمی تعلقات کے ضمن میں نئے آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی اور تبادلے اور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان معلومات کی فراہمی کے لئے مل جل کرکام کرنے کے لئے گزشتہ دنوں تاشقند میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے
مفاہمتی یادداشت پرمحمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے اس کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم اور نیشنل یونیورسٹی آف ازبکستان کے پروفیسر ڈاکٹر لیٹباوڈیوماباوے نے دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں اپنے تعلیمی پروگراموں کے بارے میں معلومات اور تجربات کے تبادلے ،فیکلٹی ممبرز،طلبہ اور اسٹاف کے لمبی اور مختصر مدت کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کے باہمی پروگرام مرتب کرنے کے علاوہ سائنٹفک معلومات اور مواد بشمول کتابیں اور تعلیمی جریدوں کی اشاعت کے لئے بھی تعاون کریں گی۔
اس مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے لئے دونوں یونیورسٹیوں کے تعلیمی یونٹس اپنی یونیورسٹیوں کی انٹرنیشنل تعلیمی سرگرمیوں کے ذمہ دار انتظامی یونٹس کے تعاون سے ابتدائی کارروائی کرسکیں گے ۔دریں اثنا محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے محمد علی جناح یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر مُسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کا ہمیشہ سے یہ مطمع نظر رہا ہے کہ ہماری اگلی نسل کے لئے ایسے بہترین اسکالر پیدا کئے جائیں جو ایڈوانس معلومات اور ایجادات کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا  کراچی ایڈیشن میں مورخہ 10 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"