Author Topic: جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیئےجامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ کے نتائ  (Read 273 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیئےجامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیئے
کراچی :فہرست21دسمبر کو جاری کی جائیگی، طلبہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکتے ہیں

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز اور بیچلرز پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے جبکہ داخلہ فہرست21دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ دریں اثنا ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے نتائج کے اجرا میں تاخیر کی تکنیکی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو جو جوابی کاپی فراہم کی گئی تھی وہ مشین ریڈایبل اور او سی آر انیبلڈ تھی۔ طلبہ کو متعلقہ جوابات خانوں میں شیڈ کرنے تھے اور اسی طرح اپنی شناخت اور سیٹ نمبر درج کرنا تھے۔ تمام امتحانی ہدایات طلبہ کو امتحان شروع ہونے سے 10 منٹ قبل ہی فراہم کردی گئی تھیں، جوابی کاپیوں کی جانچ پر پتا چلا کہ چند طلبہ نے ہدایات کے برخلاف جوابات شیڈ کئے ہیں۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ ٹیسٹ غیر معمولی حالات میں منعقد ہوا اور طلبہ کو مخصوص فاصلہ رکھ کر بٹھایا گیا تھا، امتحانی عملہ بھی صرف طلبہ کے بلانے پر ہی ان کے پاس جا کر مسئلے سن رہا تھا، ان تمام چیزوں کی وجہ سے چند طلبہ اپنے سیٹ نمبر اور دوسری معلومات درست طریقے سے درج نہ کرسکے اور اسی وجہ سے مشین میں ان کو غیر حاضر قرار دیا گیا جبکہ ان کی حاضری موجود تھی۔ اس صورتحال کے پیش نظر مینوئل طریقے سے چانچ پڑتال اور ری چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا تاکہ کسی بھی طالب علم کے نتائج تکنیکی وجوہات کی بنا پر رہ نہ جائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"