Author Topic: D.A.Eڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجنئیر  (Read 7404 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
D.A.Eڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجنئیر
« on: November 14, 2007, 08:16:19 PM »

D.A.Eڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجنئیر

فی زمانہ ٹیكنیكل تعلیم و تربیت كی ضرورت و اہمیت سے انكار نہیں كیا جاسكتا ۔آج كل كسی ملك كی تعمیر و ترقی میں اس ملك كے افراد كی فنی مہارت كو بنیادی اور كلیدی حیثیت حاصل ہے۔جاپان كی غیر معمولی اور تیز رفتار صنعتی اور معاشی ترقی میں جاپانیوں نے مكینكی مہارت كو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔بجا طور پر یہ كہا جاسكتا ہے كہ اگر جاپانی مكینكی تربیت كو فروغ نہ دیتے تو آج جاپان اس مقام ہر نہ ہوتا جہاں وہ ہے۔آپ فنی اور مكینكی تربیت كے فرق كا اندازہ اس بات سے لگاسكتے ہیں كہ آج جاپان میں الیكٹرانك گھڑیاں بنانے كی صنعت كو گھریلو صنعت كی حیثیت حاصل ہے جبكہ پاكستان اور دیگر پسماندہ ممالك میں كھجور كے پتوں سے چٹائیاں بنانا ،بھیڑوں اور اونٹوں كے بالوں سے كپڑا تیار كرنا وغیرہ گھریلو صنعت كی حیثیت ركھتے ہیں ۔جن كے لیے وہ ٹیكنالوجی بروئے كار لائی جاتی ہے جو ہزاروں سال پہلے كی ہے ۔اس تناظر میں آ پ اندازہ لگاسكتے ہیں كہ روایتی تعلیم كی بجائے ہمارے ملك میں فنی تعلیم كی ضرورت كس قدر ہے زیادہ ہے۔میٹرك كے بعد وہ نوجوان جو اچھی ذہنی صلاحیتوں كا مالك ہو اور جلد ہی عملی زندگی میں داخل ہونے كے خواہش مند ہوں ان كے لئے تین سالہ ٹیكنیكل ڈپلومہ بہت سود مند ثابت ہوتا تین سالہ ڈپلومہ مختلف ٹیكنالوجیز میں كروایا جاتا چند عام اور مشہور ٹیكنالوجیز درج ذیل ہیں ۔