پراسیس كیمرہ اس كیمرے كو كہا جاتا ہے جس كے ذریعے شفاف فلم پر كسی فوٹو گراف یا ڈیزائن كو پازیٹیو یا نیگیٹو پلیٹ منتقل كیا جاسكے ۔اس كے علاوہ پراسیس كیمرے كے ذریعے كلاسپریشن كا كام بھی كیا جاتا ہے ۔اس كورس میں طالب علموں كو اس كیمرے كو استعمال كرنے كی تربیت دینے كے ساتھ ساتھ فلموں كی ڈویلپنگ كا كا م بھی سكھایا جاتا ہے۔پراسیس كیمرہ پرنٹنگ انڈسٹری میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے لہذا پراسیس كا كام جاننے والوں كو آسانی كے ساتھ مناسب روزگار مل جاتا ہے ۔