Post Metric Post Metric Study and Training پوسٹ میٹرك تعلیم و تربیت
میٹرك كے بعد آپ كے لئے مختلف شعبوں میں روایتی اور غیر روایتی تعلیم و تربیت كے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
میٹرك كرنے كے بعد آپ سائنس ،آرٹس كے شعبوں میں روایتی تعلیم حاصل كرسكتے ہیں ۔میٹرك كرنے كے بعد آپ سائنس آرٹس اور كامرس میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لے سكتے ہیں ۔
یعنی میٹرك كے بعد آپ كسی كالج میں مزید تعلیم حاصل كرسكتے ہیں ۔
پاكستان میں میٹرك كے بعد آرٹس میں ایف اے كرسكتے ہیں ۔ایف اے كا امتحان میٹرك كے دو سال بعد ہوتا ہے۔
ایف اے میں اسلامیات مطالعہ پاكستان اور انگریزی لازمی مضامین ہیں
جبكہ ان لازمی مضامین كے ساتھ تین اختیاری مضامین بھی پڑھنے پڑتے ہیں۔
اختیاری مضامین كی فہرست بہت طویل ہے مثلاًمعاشیات ،اسلامیات،اخلاقیات مدنیات ،تاریخ ،جغرافیہ ،جسمانی تعلیم،شماریات،عربی ،فارسی ،انگریزی،اردو اعلیٰ اور بہت سی دیگر زبانیں اور علوم و فنون ایف اے كے اختیاری مضامین میں شامل ہیں لیكن آپ كو صرف انہی اختیاری مضامین میں سے تین كا انتخاب كرنا ہوتا ہے جو اس كالج میں پڑھائے جاتے ہیں ۔جہاں آپ داخلہ لے رہے ہیں ۔
سائنس میں انٹرمیڈیٹ دو شعبوں میں كروایا جاتا ہے:ایك شعبہ پری میڈیكل اور دوسرا شعبہ پری انجئینرنگ كہلاتا ہے ۔پری میڈیكل میں چار لازمی مضامین كے ساتھ آپ كو كیمسٹری ،فزكس اور بائیالوجی كے مضامین پڑھنے پڑتے ہیں جبكہ پری انجیئنرنگ میں لازمی مضامین كے فزكس ،كیمسٹری اور ریاضی كے مضامین پڑھنے پڑتے ہیں ۔
پاكستان میں سوائے چند ایك كالجوں كے تمام كالجوں میں سائنس كے مضامین انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں ۔سائنس میں میٹرك كے بعد دو سالہ كورس ایف ایس سی كا نام دیا جاتا ہے سائنس كے علاوہ آپ كامرس میں بھی انٹرمیڈیٹ پاس كرسكتے ہیں ۔كامرس میں لازمی مضامین كے علاوہ آپ كا اكائونٹیسی ،معاشیات،كمرشل جغرافیہ وغیرہ كے مضامین پڑھنے پڑتے ہیں ۔آرٹس سائنس اور كامرس كے لیے ملك بھر میں بے شمار كالج اور ہائر سیكنڈری سكول موجود ہیں ۔آپ كسی قریبی كالج میں داخلہ حاصل كرسكتے ہیں ۔البتہ بعض كالجوں كو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ان میں تعلیم حاصل كرنا نہ صرف قابل فخر سمجھا جاتا ہے بلكہ ان كالجوں كا تعلیمی معیار بھی عام كالجوں كی نسبت اچھا ہے۔
پاكستان كے چند مشہور كالج یہ ہیں :
گورنمنٹ ایچی سن كالج اور
كوئین میری كالج لاہور،
نیشنل كالج آف سائنس،
كالج ڈی اے وی كالج كراچی،
گارڈن كالج راولپنڈی ،اسلام آباد
ماڈل كالجز اسلام آباد وغیرہ
پاكستان كے چند معیاری اور مشہور كالج ہیں ۔
میٹرك كے بعد آپ ایف ۔اے،ایف ایس سی یا ڈی كام كرنے كے علاوہ كچھ ایسے تعلیمی كورس بھی كرسكتے ہیں جن كی تكمیل كے بعد آپ كسی كیرئیر میں داخل ہوسكتے ہیں ۔ان كورسز میں چند اہم درج ذیل ہیں