بلوچستان:میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پروموٹ کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ :چیئرمین بلوچستان بورڈ کے مطابق کوروناوائرس کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ، بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں وزیراعلیٰ نے یہ سمری منظور کی ہو۔ چیئرمین پروفیسر یوسف بلوچ کا کہنا تھا کچھ قانونی پیچیدگیاں اب بھی موجود ہیں، جنہیں فوری دور کر لیا جائے گا، قانونی سقم دور کر کے فوری طور پر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
حوالہ: حوالہ: جنگ نیوز کوئٹہ مورخہ 05 جولائی 2020ء