Author Topic: کامیابی، ترقی اور خوشحالی کا راستہ تعلیم کا حصول ہے،  (Read 775 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کامیابی، ترقی اور خوشحالی کا راستہ تعلیم کا حصول ہے،
کوئٹہ: اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سیکرٹری جنرل حمزہ صدیقی ،بلوچستان کے ناظم صابر صالح پانیزئی نے کہا ہےکہ بلوچستان کے طلبہ تعلیم سمیت کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ طلبہ کی نگران ،معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائے ،اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے طلباء کی معاونت ،تربیت کرتے ہوئے ان کوکامیاب باعمل باکردار بنارہی ہے، کامیابی، ترقی اور خوشحالی کا راستہ دینی وعصری تعلیم کا حصول ہے،ایوارڈ دینے کا مقصدانہیں مزید تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،کسی بھی طلباء تنظیم نے آج تک طلباء کی رہنمائی ومددنہیں کی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب ڈگری کالج میں ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا اس موقع پر مختلف سرگرمیوں میں کامیاب ہونے والے طلباء میں ایوارڈ وانعامات تقسیم کیے گئے ، تقریب سے جماعت اسلامی ژوب کے امیر مولانا عبدالناصر ، امیر جماعت اسلامی لورالائی زکریاملازئی،فہد خان نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم پر توجہ دیں تاکہ کامیابی حاصل کریں بلوچستان کو ترقی وخوشحالی دینے کا واحد راستہ تعلیم پر توجہ اور بدعنوانی کا خاتمہ ہے ۔بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اسلامی جمعیت طلبہ کی بہت سی خدمات ہیں طلبہ تعلیم پر توجہ دیں اوربے دینی ،لسانیت فرقہ
واریت ،تباہی وبربادی کے راستے سے دور رہیں ۔ بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے نوجوان تحریک اسلامی میں شامل ہوکر نظام کی تبدیلی ،اسلامی حکومت کے قیام اور نوجوانوں کے مسائل کے حل میں کردارا داکریں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مروخہ 11 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"