Author Topic: جامعہ زکریا ،ہاسٹل فیس میں اضافے کیخلاف جمعیت کی ریلی  (Read 739 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا ،ہاسٹل فیس میں اضافے کیخلاف جمعیت کی ریلی
فیسوں میں اضافہ طلبہ پرتعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے : مقررین
ملتان:اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا کے تحت ہاسٹل فیس میں اضافہ کے خلاف پر امن ریلی نکالی گئی جس کا آغاز مین کیفے ٹیریا سے ہواجوایگری کالج سے ہوتی ہوئی جعفر کینٹین پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فیسوں میں اضافہ جنوبی پنجاب کے غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ،جب ہاسٹل میں سیٹیں کم ہوں اور طلبہ زیادہ ہوں تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہاسٹل کی فیس میں اضافہ کردیا جائے ، وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے پرزور اپیل ہے کہ ہاسٹل کی فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 24 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"