Author Topic: ڈاکٹر آف میڈیکل تھراپی کے انٹرویو  (Read 378 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ڈاکٹر آف میڈیکل تھراپی کے انٹرویو 24اپریل کوہونگے
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق بی یو ایم ایچ ایس کے کالج آف فزیکل تھراپی میں ڈاکٹر آف میڈیکل تھراپی(ڈی پی ٹی) میں داخلے کے لیے امید وار کے انٹرویو 24 اپریل صبح گیارہ بجے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔
---------
نجی لاء کالج کے امیدواروں کی جانب سے جعلی فیس ووچر جمع کرانےکامعاملہ
جامعہ زکریا کی انتظامیہ ایل ایل بی کے امتحان میں ایک نجی لاء کالج (پاکستان لاء کالج پاکپتن)کے امیدواروں کی جانب سے جعلی فیس ووچر جمع کرانے سے پریشانی کا شکار ہے، ابھی تک اس کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے،بتایا گیاہے کہ اس میں ایک منظم گروہ ملوث ہے جو اس جعلسازی میں مصروف ہے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایل ایل بی پارٹ فرسٹ کے امتحان میں بھی مذکورہ کالج کے امیدواروں کی جانب سے جعلی فیس ووچر بینک میں جمع کرائے گئے تھے جو کہ چیکنگ کے دوران پکڑے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلساز گروہ ایک مشین کے ذریعے کمپپوٹرائزڈجعلی ووچر تیار کرتا ہے ،جس نے ایل ایل بی پارٹ سیکنڈ کے امتحان کے لیے 70سے زائد جعلی ووچرز اس بار بھی نجی بینک میں جمع کرائے ۔
----------------
جامعہ زکریاشعبہ ماس کمیونیکشن پر ائیرکنڈیشنز کی مد میں چھ لاکھ روپے تاحال واجب الادا
جامعہ زکریاشعبہ ماس کمیونیکشن نے ائیرکنڈیشنزکی تنصیب کی مد میں ٹھیکیدار کے چھ لاکھ روپے تاحال ادا نہیں کیے ، بتایا گیاہے کہ شعبہ ماس کمیونیکشن میں 2018میں 8ایئرکنڈیشن لگائے گئے جن کی منظوری بھی لی گئی مگر ادائیگی سے قبل جس اکاونٹ سے ادائیگی کرنا تھی یونیورسٹی نے اس کو دوسرے اکائونٹ میں ضم کردیا جس پر سینڈیکٹ نے فیصلہ کیا کہ ٹھیکیدار کو اس شعبہ کے ایوننگ کے اکاونٹس سے فوری ادائیگی کی جائے مگر تاحال ادائیگی نہیں کی،متاثرہ ٹھیکیدارنے انتظامیہ سے جلد از جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے شعبہ خریداری کے حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کاغذات مکمل ہوں گےادائیگی کردیں گے ۔
--------------
یونیک گروپ میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب
چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس میں اقبال کی یوم وفات کی مناسبت سے ایک مختصر نشست کے دوران خطاب کیا۔پروفیسر امجد علی خان ، وسیم انور چوہدری ، حسن جاوید ، زنیر چوہدری، فنانس ہیڈ عالم قاسمی اور ریاض الحق بھی موجود تھے۔
----------
این ای ڈی یونیورسٹی ،ملتوی ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان
این ای ڈی یونیورسٹی نے19اپریل کوملتوی ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کااعلان کردیا.جامعہ این ای ڈی کےترجمان کےمطابق پی ایچ ڈی پروگرام 2021-22کےلئےہونےوالا داخلہ ٹیسٹ 22اپریل صبح 9:00بجےہوگاجبکہ ماسٹرزکےپری انٹری ٹیسٹ کاانعقادبھی اسی روز طےشدہ شیڈول کےمطابق ہوگا.۔ یادرہےکراچی سمیت ملک بھرمیں حالات کشیدہ ہونےکےباعث داخلہ ٹیسٹ ملتوی کردیا گیاتھا۔