Author Topic: پختون تھنکر فورم کراچی کے تحت باچا خان کی برسی پر آج سیمینار ہو گا  (Read 1588 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

   پختون تھنکر فورم  کراچی کے تحت باچا خان کی برسی پر آج سیمینار ہو گا
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پختون تھنکر فورم کے تحت اتوار شام 4 بجے پی ایم اے ہاؤس میں باچا خان کی برسی کی مناسبت سے سمینار منعقد ہوگا، جس میں جلال محمود شاہ، ڈاکٹر فاروق ستار، میر حاصل بزنجو، نفیس احمد صدیقی، پروین ملال، پروفیسر عمر فاروق، صلاح الدین گنڈا پور، ڈاکٹر جبار خٹک اور ڈاکٹر حیدر لاشاری خطاب کرینگے۔ اس سلسلے میں قادر خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں قاسم جان، جمعہ گل خٹک، محمد ارشد خان میک، ایمل خان کانسی، شیر ولی بونیری، خالد مروت ایڈووکیٹ، کے کے جاوید خان ایڈووکیٹ اور شمروز خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشتو زبان کے عظیم صوفی شاعر رحمٰن بابا کے مزار پر بم دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور صوبہ پختون خواہ کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"