Author Topic: قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ماڈل کالونی ملیر کراچی میں پروگرام  (Read 1754 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ماڈل کالونی ملیر کراچی میں پروگرام

کراچی (پ ر) امت مسلمہ آج پستی اور ذلت کا شکار ہے جس کی واحد وجہ قرآن اور سنہ سے دوری ہے۔ قرآن محمد پر نازل ہوا اور یہ امت پچھلی تمام امتوں سے افضل ہے جوکہ قرآن کے ماننے والے ہیں۔ قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔ قرآن کتاب ہدایت اور مکمل ضابطہ اخلاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر غفور احمد نے ماڈل کالونی ملیر میں قرآن انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں 60 کے قریب اسلامی ممالک ہیں لیکن اس کے باوجود مسلمان ذلت اور مظلومی کا شکار ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن انسان کے اجتماعی معاملات میں رہنمائی کرتا ہے۔ جماعت اسلامی قرآن کی دعوت لیکر میدان میں اتری ہے۔ کارکنان اس پیغام کو معاشرے میں عام کریں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اس کارخیر میں بھرپور حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر غفور احمد نے مرحوم اہلیہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے ادارے کو دیے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"