Author Topic: تین نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ  (Read 1479 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تین نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد: مسابقتی کمیشن نے مسابقتی قانون کی دفعہ 10 کی خلاف ورزی پر 3 میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
ان کالجوں نے جعل سازی کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے رجسٹرڈ ہونے کا دعویٰ کیا اور 14-2013 کے سیشن میں طالب علموں کو داخلہ دیا۔
خیال رہے کہ مسابقتی کمیشن نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنے کے بعد کالجوں کے مارکیٹنگ طریقہ کار میں فریب کا سہارا لینے کے الزامات پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ پریس ریلیز میں پی ایم ڈی سی نے 22 ایسے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج کی فہرست جاری کی تھی جو غیر منظور شدہ یا رجسٹریشن کے میعار پر پورا نہ اترنے والے تھے یا پھر جن کے سال 14-2013 کے لیے داخلوں پر پابندی تھی۔
مسابقتی کمیشن کی انکوائری کا مقصد نہ صرف اپنے اختیارات کو استعمال کرنا بلکہ ہزاروں طالبعلموں کے مفاد کو غیر منظور شدہ طبی اداروں سے متاثر ہونے سے محفوظ رکھنا ہے۔
انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ 22 میں سے 8 ادراوں نے اپنی ویب سائٹ پر کونسل سے منظور شدہ ہونے کے حوالے سے غلط معلومات پیش کیں
اور طالب علموں اور ان کے والدین کو یہ نہیں بتایا کہ ان پر سال 14-2013 کے لیے داخلوں کی پیشکش سے روکا گیا ہے۔
ان 8 اداروں میں پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور، محین الدین اسلامک میڈیکل کالج میر پور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج، انڈیپینڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد، ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد، حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گجرات، بھٹائی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میر پور خاص سندھ اور آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد شامل ہیں۔
مسابقتی کمیشن کے احکامات کے تحت پی ایم ڈی سی سے پابندی کے باجود 14-2013 کے لیے داخلوں کا اشتہار دینے کے وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے
بھٹائی میڈکل اینڈ ڈینٹل کالج، ویمن میڈیکل کالج اور پاک ریڈ کریسنٹ پر 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا۔
تاہم دیگر میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں پر ناکافی ثبوت کی بنا پر جرمانہ نہیں کیا گیا البتہ انہیں پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ہونے کے بارے میں غلط بیانی پر سخت تنبیہہ کردی گئی۔
حوالہ: یہ خبر ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی پر مورخہ 17 اپریل 2019 کو شائع ہوئی