Author Topic: میڈیکل طلبہ بغیر امتحان پروموٹ ہونگے نہ رعایتی نمبر ملیں گے  (Read 647 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل طلبہ بغیر امتحان پروموٹ ہونگے نہ رعایتی نمبر ملیں گے
لاہور: میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے طلبہ کو بغیر امتحان اگلی کلاسز میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا، کورونا کے باعث ملتوی کئے گئے سپلیمنٹری امتحانات عید الفطر کے فوراً بعد جون میں شروع ہوں گے ، طلبہ امتحانات کی تیاری کریں،امتحانات پاس کرنے کیلئے رعایتی نمبر بھی نہیں ملیں گے ،ان فیصلوں کا اعلان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں صوبے کی سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا، اجلاس کی سربراہی وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی، اجلاس میں کورونا کے تناظر میں میڈیکل امتحانات اور آن لائن کلاسز کے حوالے سے یکساں پالیسی مرتب کرنے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد امتحانات سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق لئے جائیں گے ،آن لائن کلاسز کیلئے مائیکرو سافٹ ٹیمز سافٹ ویئر استعمال کرنے پر اتفاق ہوا،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کا جاری تعلیمی سیشن مقررہ وقت پر ختم کیا جائے گا،امتحانات اسی سال اکتوبر میں شروع ہوجائیں گے ،میڈیکل یونیورسٹیوں کی جانب سے ایف ایس سی کے امتحانات اور ایم ڈی کیٹ کروانے کی بھی حمایت کی گئی،پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ اس حوالے سے پی ایم ڈی سی اور وفاقی حکومت کو تجاویز پیش کریں گے ۔
حوالہ: دنیا نیوز لاہور مورخہ 19 مئی 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"