Author Topic: سائنس کالج ملتان میں سکالرشپس کی تقسیم کی تقریب  (Read 268 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سائنس کالج ملتان میں سکالرشپس کی تقسیم کی تقریب

شان رحمت اللعالمینؐ سکالرشپس کی مرکزی تقریب سائنس کالج میں ہوئی ،ڈویژن میں 1124طلباء و طالبات میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے،
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رحمت اللعالمین سکالرشپ اپنی نوعیت کے منفرد وظائف ہیں،700 طالبات، 335 طلباء میں سکالر شپ چیک تقسیم کئے جارہے ہیں،
مستحق،ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمدؐ سے منسوب رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دی جارہی ہیں، سکالرشپ کے اجراء کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرناہے،

ڈائریکٹر کالجز فرید شریف نے کہا کہ سکالز شپس صرف سرکاری اداروں میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ اندر گریجویٹ طالب علموں کے لیے مخصوص ہیں، اس موقع پر پرنسپل سائنس کالج آفتاب انصاری ،اساتذہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔