PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 18, 2020, 05:59:09 PM

Title: گیارہویں جماعت کے طلباء کیلئے داخلہ شیڈول جاری
Post by: sb on December 18, 2020, 05:59:09 PM

گیارہویں جماعت کے طلباء کیلئے داخلہ شیڈول جاری
لاہور: پنجاب تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے طلباء کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے طلباء کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے تحت 12 دسمبر سے 15جنوری تک سنگل فیس کیساتھ داخلہ جمع کیا جائے گا جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلے 16 جنوری سے 22 جنوری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام داخلے آن لائن بھجوائے جائیں گے۔

ادھر میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں غلطیاں سامنے آئی ہیں۔ جس میں امیدواروں کے نام اور رولنمبرغلط درج کردیئے گئے۔

 پی ایم سی کی طرف سے جاری نتائج میں غلطیوں پر پی ایم اے نے شدید تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں بدانتظامی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 18 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی