Author Topic: گوگل نے اپنا ٹیبلٹ Motorola Xoomمتعارف کروادیا  (Read 2042 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
گوگل نے اپنا ٹیبلٹ Motorola Xoomمتعارف کروادیا   
نیویارک…سی ایم ڈی…ٹیکنالوجی کے دنیا میں دنیا بھر کی کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے میں مصروفِ عمل ہیں اور جہاں گذشتہ سال ایپل(Apple) نے مارکیٹ میں اپنا جدید آئی پیڈٹچ اسکرین (iPad)متعارف کروایا وہیں اب گوگل نے بھی اپنا ٹیبلٹ کمپیوٹرMotorola Xoomمتعارف کروادیاہے۔Motorola Xoomنامی اس ٹچ اسکرین ٹیبلٹ کمپیوٹر میں گوگل نے اپنا ڈیزائن کردہ نیا آپریٹنگ سسٹم Honeycombمتعارف کروایا ہے۔امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے2011کے International Consumer Electronics Showمیں متعارف کروائے گئے اس Motorola Xoomٹچ پیڈ کی ٹچ اسکرین10انچ بڑی ہے تاہم اس کی قیمت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں جاری کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں Samsungنے بھی اس ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل ہوتے ہوئے اپنیGalaxy Tabنامی ٹچ اسکرین کا آزمائشی نمونہ نمائش پر پیش کردیا ہے۔
شکریہ جنگ