PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: AKBAR on July 08, 2020, 12:39:47 PM

Title: میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری
Post by: AKBAR on July 08, 2020, 12:39:47 PM
In BISE Lahore Matriculation Exam Papers Marking Continues
میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری
لاہور: بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ 23 امتحانی مراکز میں جاری ہے،چیرمین بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مارکنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام دہم جماعت کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مارکنگ کے لیے لاہور ڈویژن میں 23مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
 چیرمین  لاہور بورڈ پروفیسرریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ  ایس او پیز  کے مطابق مارکنگ جاری ہے۔ پروفیسرریاض ہاشمی نے مزید کہا کہ مارکنگ سنٹرز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مارکنگ مقررہ مدت تک مکمل کر لی جائے گی۔