Universities In Pakistan > UOP

آٹھویں تک کے طلبہ کو پروموٹ کئے جانے کا امکان

(1/1)

AKBAR:
آٹھویں تک کے طلبہ کو پروموٹ کئے جانے کا امکان
پشاور:میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے بعد جماعت اول سے ہشتم کے امتحانات بھی مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔
 صوبائی حکومت نے پرائمری اور مڈل سکولو ں کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا تھا
جس کے تحت مئی میں امتحانات شروع ہونے تھے تاہم کورونا کی صورتحال اور تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر امتحانات مؤخر کر دیئے گئے ہیں
 محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد جون کے وسط میں امتحانات کا انعقاد ممکن ہے
 بصورت دیگر موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد امتحانات منعقد ہونگے ٗ تاہم حکومتی پالیسی کو دیکھا جائے گا۔
 امکان ہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی طلبہ کو بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں پروموٹ کر دیا جائیگا۔
 واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 25مئی تک بند رہیں گے۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version