Universities In Pakistan > UOP

جامعہ پشاورشعبہ بین الاقوامی تعلقات میں سی ایس ایس امتحان کی تیاری پرسیمینار

(1/1)

AKBAR:

جامعہ پشاورشعبہ بین الاقوامی تعلقات میں سی ایس ایس امتحان کی تیاری پرسیمینار

پشاور: شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ پشاور اور سٹڈی ایڈ فاؤنڈیشن فار ایکسیلنس (سیف)نے سی ایس ایس تیاری کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا
جس میں کثیر تعداد میں مختلف شعبہ جات کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کرم الٰہی نے مقابلے کے امتحان کی تیاری اور پیپر حل کرنے کے طریقہ پر لیکچر دیا۔
لیکچر کے اختتام پر سوال وجواب کے سیشن میں ڈاکٹر کرم الٰہی نے طلبہ کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار ضیاء الرحمن اور ڈائریکٹر سیف محمد اسفندیار نے مہمانِ خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version