Universities In Pakistan > UOP
جامعہ پشاور میں بیس سالہ ماسٹر پلان اور ویژن پر ورکشاپ
(1/1)
AKBAR:
جامعہ پشاور میں بیس سالہ ماسٹر پلان اور ویژن پر ورکشاپ
پشاور یونیورسٹی میں شہر پشاور کے بیس سالہ ماسٹر پلان اور ویژن پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام جامعہ پشاور کے شعبہ شہری و علاقائی منصوبہ بندی نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا تھا جامعہ پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم آرکائیوز آڈیٹوریم میں منعقدہ اس ورکشاپ میں محکمہ منصوبہ سازی و ترقی سمیت تمام محکموں کے پلاننگ سے وابستہ افسران نے شرکت کی
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ نے ورکشاپ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زمانہ قدیم سے وسطی ایشیائی ریاستوں کی تجارتی گذرگاہ اور گندھارا تہذیب کا حامل تاریخی شہر ہے جو ماضی میں اپنے قدرتی حسن کے موجب پھولوں اور باغوں کا شہر کہلایا مگر آج گوناگوں مسائل کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے اگلے 20 سالہ ویژن کے ساتھ پشاور کے ماسٹر پلان کی تیاری کو خوش آئند فیصلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جامع منصوبہ بندی کے اس عمل میں صوبائی دارالحکومت کے اعلیٰ و ادنی حکام سے لیکر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل دانش اور فکر و عمل کے لوگوں کی شرکت ناگزیر ہے۔
Navigation
[0] Message Index
Go to full version