لاہور… لاہور کے ایم اے او کالج میں طلبہ تنظیموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا، بعد ازاں طلبا نے کالج کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور سڑکیں بلاک کر دیں۔ پولیس کے مطابق آج صبح ایم اے او کالج میں معمول کے مطابق کلاسیں جاری تھیں اور نویں کے امتحانات ہو رہے تھے کہ ایم ایس ایف کے دو گروپوں نے مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے طلبہ و طالبات کلاسوں میں محصور ہو کر رہ گئے، فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو گھنٹے جار ی رہا، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا ، اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی لیکن کالج کے اندر داخلہ نہ ہو سکی،فائرنگ رکنے کے بعد پویس نے اندر داخل ہو کر کالج کی تلاشی لی اور کالج کا کنٹرول سنبھال لیا، لیکن اس وقت تک فائرنگ کر نے والے فرار ہو چکے تھے، اسی دوران دیگر طلبہ نے کالج سے باہر آ کر احتجاجی مظاہر ہ کیا اورٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں۔