Author Topic: جامعہ کراچی میں مختلف فیکلٹیز کے38 طلبہ کو مٹسوبشی انٹرنیشل اسکالر شپ  (Read 1701 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

 
جامعہ کراچی میں مختلف فیکلٹیز کے38 طلبہ کو مٹسوبشی انٹرنیشل اسکالر شپ

اہداف کے حصول کیلئے سرکاری و نجی سیکٹر مل کر کام کریں، تعلیمی کلچر کو فروغ دیا جائے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے، اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر قومی اہداف کے لیے کام کرنا چاہیے، درپیش مالیاتی بحران عارضی ہے، قومی سطح پر سادگی اختیار کرنے اور تعلیمی کلچر کے فروغ سے مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ بات جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے اپنے دفتر میں مختلف فیکلٹیز کے38 طلبہ کو وظائف برائے سال 2007ء کی پہلی ششماہی کے لیے مٹسوبشی انٹرنیشل اسکالر شپ کے چیک دینے کے موقع پر کہی۔ کمپنی کے عہدیداروں کے علاوہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر اخلاق احمد، رجسٹرار پروفیسر محمد رئیس علوی، ڈینز اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشہوروڈومیچی نے کہا کہ ہماری کمپنی دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور ذہین طلبہ کی مالی اعانت کرنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی طلبہ کی علمی لیاقت و صلاحیت کی تعریف کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی صرف اور صرف تعلیم کے فروغ میں مضمر ہے، تعلیم و تحقیق پر پرائیویٹ پبلک سیکٹر کو مل کر کام کرنا چاہیے، جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ تحقیق سے استفادہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ سب سے زیادہ رقم 25/25 ہزار روپے کے دو وظائف بی بی اے بزنس ایڈمنسٹریشن کے نریندر کمار لاکھوانی اور ثناء رئیس کو ملے جبکہ 15,15 ہزار روپے کمپیوٹر سائنس کے محمد ناصر اور شیخ سمیر احمد اور 9,9 ہزار روپے کے چیک پیٹرولیم ٹیکنالوجی کے فیصل شہزاد اور اسامہ ذوالقرنین کو جبکہ 30 طالب علموں کو 4,4 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔



شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں