Author Topic: پاکستان انجینئرنگ کونسل کا انجینئرنگ کے شعبہ میں زیر تعلیم طالب علموں کو سکالر ش  (Read 2769 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

پاکستان انجینئرنگ کونسل کا انجینئرنگ کے شعبہ میں زیر تعلیم طالب علموں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد ۔(اے پی پی) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ کے شعبہ میں زیر تعلیم طالب علموں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 80 طالب علموں کو ڈگری کی تکمیل تک دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ذرائع کے مطابق رواں تعلیمی سال کیلئے

یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی لاہور میں 12
بہاﺅ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں کالج آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میں 4،
 یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ٹیکسلا 10،
 انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ جامعہ پنجاب 4،
 نیسٹ راولپنڈی ملٹری کالج آف سنگلز 2،
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کراچی8،
 مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی جامشورو 8،
 سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کراچی 2،
 این ڈبلیو ایف پی یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پشاور 8،
 غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز و ٹیکنالوجی ٹوپی 4،
 کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور 2،
 بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی خضدار 4،
 یونیورسٹی آف سنٹرل ایشیا این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ فیصل آباد ایک ایک،
 قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی نور شاہ 4،
 لاہور کالج برائے طالبات یونیورسٹی 2
اور علی احمد شاہ یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میرپور آزاد کشمیر میں 4 طالب علموں کو یہ سکالرشپ دی جائیں گی۔ اس سے قبل سکالرشپس کی تعداد 61 تھی جو اب بڑھا کر 80 کر دی گئی ہے۔ اس دوران انجینئرنگ کے شعبہ میں گریجویشن کرنے والے طالب علموں کو چار سال کے دوران متواتر دو ہزار روپے سکالرشپ دی جائے گی۔




شکریہ (اے پی پی)

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں