Author Topic: مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے علم ناگزیرہے،ڈاکٹر حسن رحیم  (Read 1552 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے علم ناگزیرہے،ڈاکٹر حسن رحیم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تہران یونیورسٹی کے اسکالرڈاکٹر حسن رحیم پورآزغا ہادی نے کہا ہے کہ جس معاشرے کی بنیاد علم پر نہ ہو وہ پائیدار نہیں ہو سکتا۔ اسلامی تعلیمات کی اساس ”علم“ پر ہے۔ حصول علم مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ ہمارا ماضی شاندار ہے، مگر ہم نے اپنے اسلاف کے علمی کارناموں سے استفادہ نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی کے چیئرمین پروفیسر غلام مہدی کے زیر اہتمام اسلامیہ جمہوریہ ایران کے کلچر سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ سیمینارسے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹرحسن نے کہاکہ انگریزوں نے ہمیشہ مسلمانوں کوتقسیم کرنے کی کوشش کی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جوکہ اسلامی سربلندی،سرفرازی کی علامت ہو۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹرپیرزادہ قاسم نے کہا کہ مسلم ممالک کو بلاکسی تفریق ایک دوسرے کے لیے علوم و فنون کے دروازے کھولنا چاہیے۔
 

شکریہ جنگ
..........................................