Author Topic: خود روگزاری اور آپ  (Read 4361 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
خود روگزاری اور آپ
« on: December 04, 2007, 07:05:18 PM »
جو نوجوان اپنا روزگار خود بنانے كے خواہش مند ہیں ۔انہیں سب سے پہلے اپنی

ذات كا غیر جانبدارانہ تجزیہ كرنا چاہیئے كہ

١۔   ان كے اندر كس قسم كا كام كرنے كی صلاحیتیں موجود ہیں ؟

٢۔   كیا آپ میں ایسی تخلیقی قوتیں موجود ہیں جن سے آپ اپنے كام

میں جدت اور انفرادیت پیدا كرسكیں ؟

٣۔   كیا آپ كے پاس كسی مخصوص پیشے كی اچھی مہارت موجود ہے؟

٤۔   كیا آپ اس بات كے لیے تیار ہیں كہ جو كام آپ كرنے جارہے ہیں اس كے

بارے میں كسی ادارے ،كسی ماہر یا كتابوں كی مدد سے تربیت حاصل كریں ۔

٥۔   جو كام آپ كرنے كے خواہش مند ہیں اس میں آپ كی ذاتی دلچسپی

اور رجحان زیادہ ہے یا محض یہ كام آپ اس لئے كرنا چاہتے ہیں كہ منافع كے مواقع

زیادہ ہیں ؟

٦۔   كیا آپ میں یہ صلاحیت موجود ہیں كہ آپ آسانی كے ساتھ لوگوں كے

ساتھ ذاتی اور كاروباری تعلقات قائم كرلیتے ہیں ؟

٧۔   كیا آپ میں یہ صلاحیت موجود ہیں كہ آپ كسی كام كو ترتیب ،نظم

و ضبط اور باقاعدہ قواعد و ضوابط كے تحت قائل ہیں نہیں ؟

٨۔   كیا آپ میں یہ صلاحیت موجود ہیں كہ آپ وركرز سے دوستانہ ماحول

میں زیادہ سے زیادہ كام لے سكیں ؟

اگر آپ میں مندرجہ بالا صلاحیتیں موجود ہیں یا آپ ان صلاحیتوں كو اپنے اندر

پیدا كر سكتے ہیں پھر ذاتی كاروبار سے بڑھ كر آپ كے لیے كوئی شعبہ زندگی

زیادہ مفید ثابت نہیں ہوسكتا۔

ذاتی روزگار میں انسان كا ذاتی اخلاقی كردار ،ساكھ ،محنت اور فروخت كاری

میں مہارت جیسے اوصاف انسان كو بہت جلد ترقی كی منزل تك لے جاتا ہے ۔