Author Topic: نہم، دہم کے طلبا پورا ہفتہ سکول آئیں گے؟مراد راس نے بتادیا  (Read 288 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نہم، دہم کے طلبا پورا ہفتہ سکول آئیں گے؟مراد راس نے بتادیا
لاہور:صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے پورا ہفتہ سکول آنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے حوالے اہم اظہار خیال کیا۔ مراد راس کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے پورا ہفتہ سکول آنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا، ایک کلاس میں موجود طلبا کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا۔

 ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ عوام اس طرح کی قیاس آرائیوں پر قطعاً یقین نہ کریں، تمام سرکاری و پرائیویٹ سکول ان ہی ہدایات کے مطابق آپریشنل ہوں گے جو محکمے کی جانب سے پہلے جاری کی جا چکی ہیں۔؎
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ  02 اکتوبر2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"