4 سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام کی میرٹ لسٹ25 اپریل کو آویزاں کی جائیگی
لاہور: ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا کہ ملک کی طرح صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث 4سالہ بی ایس سی این ڈگری پروگرام کی پہلی میرٹ لسٹ 7اپریل کی بجائے 25اپریل کو آویزاں ہو گی۔ انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں میں رہیں۔ میرٹ لسٹ کیلئے 25اپریل سے قبل متعلقہ کالجوں میں جانے کی زحمت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر میرٹ لسٹ جاری کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 04 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی