نرسنگ ڈپلومے ستمبر میں شروع کرنے کی ہدایات
ملتان:نرسنگ امتحانی بورڈ پنجاب نے نرسنگ کے تمام ڈپلومے ہر سال ستمبر میں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس نوٹیفیکشن کا اطلاق رواں سال 2021ء سے ہوگا۔نرسنگ کے تمام ڈپلومے(لیڈی ہیلتھ وزیٹر،کمیونٹی مڈوائف، نرس مڈوائف و دیگر)ستمبر سے شروع ہوں گے۔