Author Topic: حیدرآباد بورڈ میں نویں اور دسویں کے امتحانات 20 مارچ سے شروع ہونگے  (Read 2103 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حیدرآباد بورڈ  میں نویں اور دسویں کے امتحانات 20 مارچ سے شروع ہونگے

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے ناظم امتحانات پروفیسر محمد محسن اتا کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ 20 مارچ سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شیڈول نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 20 مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک انگلش ون‘ ہفتہ 21 مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک انگلش پرچہ ٹو‘ دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک ہاؤس ہولڈ اکاؤنٹ ‘ عربک‘ پرشین جبکہ اتوار 22 مارچ اور پیر 23 مارچ کو عام تعطیل کے باعث کوئی پرچہ نہیں ہوسکے گا۔ اس طرح منگل 24 مارچ کو صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ریاضی پرچہ ٹو سائنس گروپ‘ ہسٹری آف انڈو پاک‘ سوکس‘ فوڈ اینڈ نیوٹریشن‘ دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک اردو ایڈوانس‘ سندھی الیکٹو‘ بریلی ‘ انگلش لٹریچر‘ مینجمنٹ فار بیٹر ہومز‘ بدھ 25 مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اردو پرچہ ون‘ سندھی‘ جغرافی آف پاکستان ون برائے غیر ملکی طلبہ کے پرچے منعقد ہونگے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"