Author Topic: جامعہ کراچی شعبہ کرمنالوجی میں چوری,سابق طالب علم گرفتار  (Read 782 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Karachi University Criminology Department Stealing, Former student Arrested
جامعہ کراچی شعبہ کرمنالوجی میں چوری کے الزام میں سابق طالب علم گرفتار
کراچی:رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرکے جامعہ کراچی سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا
سندھ رینجرز نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری ہونیوالا سامان برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی ڈپارٹمنٹ میں چوری کا کیس حل کر لیا گیا۔
رینجرز نے اویس نامی ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا، ملزم یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو معہ مسروقہ سامان قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں  مورخہ 11 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی