Crreer Planning In Pakistan > Job in Pakistan Army

فوجی ملازمت كے فوائد

(1/1)

Haji Hasan:
فوج میں ملازمت كرنے والوں كے لیے معقول ماہانی تنخواہ كے علاوہ وردی رہائش مفت فراہم كی جاتی ہے ۔اس كے علاوہ علاج معالجے كی سہولیات نہ صرف فوجی ملازمین كو بلكہ ان كے بیوی بچوں اور والدین كو بھی مفت فراہم كئے جاتے ہیں ۔

فوجیوں كی فلاح و بہبود كا ادارہ فوجی فائنڈیشن تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجیوں كے بچوں كو مختلف شعبوں میں مفت تعلیم و تربیت فراہم كرنے كے علاوہ فوجیوں كے زیر تعلیم بچوں كو تعلیمی وظائف بھی دیتا ہے ۔

پاكستان كے اعلیٰ تعلیم كے تمام اداروں میں فوجیوں كے بچوں كے نشستیں مخصوص كی گئی ہیں ۔

Haji Hasan:

فوجی ملازمت كے دوران كسی حادثے میں معذور میں ہوجانے والے فوجیوں كو نہ صرف معقول پینشن دی جاتی ہے بلكہ انہیں معقول مال امداد بھی فراہم كی جاتی ہے ۔

اس كے علاوہ فوجی فائونڈیشن كا ادارہ معذور فوجیوں كے لیے روزگار كے وسائل بھی مہیا كرتا ہے۔فوجی ملازمت كے دوران حادثاتی طور پر فوت ہوجانے والے فوجیوں كی
بیوائوں اور بچوں كو مالی امداد كے علاوہ معقول پینشن بھی دی جاتی ہے ۔

جو فوجی اپنے عہدے كے مطابق ملازمت پوری كرلیتے ہیں انہیں ریٹائرمنٹ فنڈ كے طور پر دی جاتی ہے اورپینش بھی دی جاتی ہے بلكہ اگر ریٹائرڈ فوجی اپنی بیوی سے پہلے فوت ہوجائے تو پینشن اس كی بیوہ كو منتقل كردی جاتی ہے ۔

Navigation

[0] Message Index

Go to full version