Author Topic: سندھ: اسکولوں کے 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق  (Read 299 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سندھ: اسکولوں کے 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جبکہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں 32 تدریسی و غیر تدریسی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا۔
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 15 ستمبر 2020 تک تدریسی و غیر تدریسی عملے کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 13 ہزار 274 تدریسی و غیر تدریسی عملے کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 88 افراد میں کورونا مثبت آیا اور 3 ہزار 462 افراد کے نتائج منفی آئے جبکہ 9 ہزار 724 افراد کے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 88 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 32 کیسز کراچی کے تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہوئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن میں اسکولوں کے 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 24 طلبہ، ننکانہ صاحب میں 7 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ بھکر میں ایک بچہ اور ایک اسکول ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ لودھراں میں ایک اسکول ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں دو اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ اب تک 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ کے نمونے لیے جاچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دو سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق پر اسکول 5 دن کے لیے بند کیا جائے گا، متاثرہ بچوں کے گھر والوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"