Author Topic: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا آئل اینڈ گیس سیمولیٹر نصب  (Read 466 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پاکستان کا پہلا آئل اینڈ گیس سیمولیٹر نصب
کراچی : دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز جامعہ کی ترقی اور کارکردگی کے حوالے سے اس کے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد کیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر تعلیم نثار احمد کھوڑو تھے جبکہ سینیٹر تاج حیدر ، رکن اسمبلی خورشید جونیجو ، مختار احمد شیخ،ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار سید آصف علی شاہ ، پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان، بعض طلباء اور ان کے والدین، ملازمین اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں نصب پاکستان کے پہلے آئل اینڈ گیس سیمولیٹر کا معائنہ کیا اور اس کی آپریشنز کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں دائود کالج کانام اچھا نہیں سمجھاجاتا تھا اور تعلیمی ماحول بہترنہیں تھاتاہم اب داؤد یونیورسٹی کی ترقی میرے لئے حیران کن ہے ، خوشی ہے داؤد یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے اسے بہترین ادارہ بنایا ، انہوں نے کہا

کہ ہم ہائیرایجوکیشن کی طرف توجہ دے رہے ہیں اور انڈسٹریز سیکٹرسے مشاورت کی ہے تاکہ ان کی ضروریات کے مطابق انجینئرزتیارکئے جاسکے۔ سینیٹر تاج حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یہ یونیورسٹی ترقی کر رہی ہے ، سندھ حکومت اس یونیورسٹی کو سپورٹ کرتی رہے گی ۔ رکن اسمبلی خورشید جونیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داؤد کالج ماضی میں بہترین شہرت کا حامل ادارہ رہا ہے جس کے انجینئرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا تاہم عدم توجہی کے باعث یہاں کے حالت خراب ہوئے لیکن ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے بانی وائس چانسلر کی حیثیت سے اس ٹھیک کرنے کا چیلنج قبول کیا اور اب یہ ادارہ ترقی کی منزلوں کو طے کررہا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"