Author Topic: غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ پاکستان کا پہلا " آن لائن شاپنگ سرچ انجن  (Read 839 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ پاکستان  کے  سٹارٹ اپ کا پہلا " آن لائن شاپنگ سرچ انجن"

اسلام آباد: غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ (جے آئی کے) سٹارٹ اپ نے پاکستان کا پہلا " آن لائن شاپنگ سرچ انجن" بنایا ہے، توقع ہے کہ لاک ڈائون کے دوران پاکستانی عوام کو خریداری میں سہولت حاصل ہو گی۔
 جی آئی کے نے خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے سرچ انجن تیار کیا ہے۔ انکوبیشن سنٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ سومرو نے کہا ہے کہ سرچ انجن کی مدد سے صارفین لاک ڈائون کے دوران گھر پر ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرنے والے سٹورز سے آن لائن خریداری کر سکیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ " شاپنگ ڈاٹ کام" آن لائن سرچ انجن سے پاکستان بھر کے 210 آن لائن سٹورز سے 3.2 ملین مصنوعات کی خریداری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام آن لائن سٹورز سے شاپنگ کی حصول حاصل ہو گی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں خریداری کے مسائل درپیش ہیں کیونکہ اربوں لوگ لاک ڈائون کی وجہ سے گھر رہنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ نے صارفین کی مشکلات کے مدنظر سرچ انجن تیار کیا ہے تاکہ پاکستان کے عوام گھر بیٹھے بٹھائے 210 آن لائن سٹورز سے 32 لاکھ سے زائد مصنوعات کی آن لائن خریداری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
حوالہ: یہ خبرروزنامہ  نوائے وقت آن لائن ایڈیشن میں مورخہ 23 اپریل 2020 کو شائع ہوا