Author Topic: مہران یونیورسٹی جامشورو کے 519گریجویٹس میں7گولڈ میڈل‘ 29کوماسٹرڈگریاں میں تقسیم  (Read 1827 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

مہران یونیورسٹی کے 519گریجویٹس میں7گولڈ میڈل‘ 29کوماسٹرڈگریاں میں تقسیم کیں 
مناسب ماحول اور حالات تعلیمی ادارے پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، عزم اور جوش کے بغیر کا میابی ممکن نہیں

   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق نے کہاہے کہ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے نہ صرف ملکی سطح پر اپنے آپ کو منوایا ہے بلکہ وہ بین الاقوامی سطح کی تقریباً 100ٹاپ یونیورسٹیز میں بھی اپنا نام پیداکرکے گی ۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اوروزیرتعلیم نے یونیورسٹیز کے 519گریجویٹس میں7گولڈ میڈل‘ 29کوماسٹرڈگریاں میں تقسیم کیں ۔خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر اوروزیرتعلیم پیر مظہرالحق نے مزید کہاکہ مناسب ماحول‘ حالات اور آس پاس کی صورتحال سے ہی تعلیمی ادارے پر مثبت ومنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ‘مہران یونیورسٹی پہاڑی علاقے میں ہونے کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے اوریہ سندھ کے باسیوں کیلئے ثقافتی ورثے کاگیٹ وے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مکمل اعتماد ‘ جذبہ ‘لگن ‘جوش اورولولہ پیدانہیں ہوتاتب تک تمام امداد ‘تعاون اورفنڈز بے جا ثابت ہوتے ہیں۔ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر اوران کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔اساتذہ ہمارا سرمایہ ہیں۔



شکریہ جنگ