Author Topic: ڈاﺅ یونیورسٹی کراچی میں 37 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل لائبریری قائم  (Read 1924 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاﺅ یونیورسٹی  کراچی میں 37 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل لائبریری قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاﺅ یونیورسٹی نے 37 ملین کی لاگت سے ڈیجیٹل لائبریری قائم کردی ہے۔ 3 فلور پر مشتمل لائبریری میں بیک وقت 250 طلباءفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاﺅ یونیورسٹی نے ہفتہ کو 37ملین کی لاگت سے بنائی جانے والی ڈیجیٹل لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ اس تقریب کے مہمان ڈاکٹر عاصم حسین وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا کہ یہ بہت خوشی اور اطمینان کا مقام ہے کہ ڈاﺅ یونیورسٹی نے اپنے قیام کے صرف ابتدائی 5 مہینوں میں فقید المثال ترقی کی ہے۔ ڈاﺅ یونیورسٹی اس وقت دنیا کی غیر ملکی ہیلتھ یونیورسٹی سے اگر بڑھی ہوئی نہیں ہے تو پیچھے بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر موجودہ چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن بیگم شہناز وزیر علی نے کہا کہ کمیشن ڈاﺅ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاﺅ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کے قیام پر 37 ملین کی خطیر رقم سے یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے۔ یہ لائبریری DMC‘ SMC اور OICD میں قائم ہے۔ یہ تمام سینٹر آپس میں لنک ہیں اور اس میں 40 ہزار سے زائد ڈیجیٹل کتابیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کی تزئین و آرائش پر 10 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"