Author Topic: ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کا پرامن احتجاج پروفیسر صلاح الدین پر حملے کی تحقیقات کرائی  (Read 1353 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کا پرامن احتجاج پروفیسر صلاح الدین پر حملے کی تحقیقات کرائی جائے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر صلاح الدین افسر پر حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے‘ حکومت نے اگر اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ کی تو ڈاؤ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور ڈاکٹر برادری اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں آزاد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر مسعود حمید خان‘ رجسٹرار مہرہنسوٹیا‘ ایس ایم سی میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر عمرفاروق‘ پی ایم اے کے عزیز خان‘ پروفیسر خالد محمود‘ پروفیسر سعید قریشی اور دیگر نے کیا۔ پروفیسر مسعود حمید نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ انسانی خدمت کے پیشے سے منسلک افراد کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات انتہائی صدمے کی ہے کہ حکومت نے ابھی تک حملے کی تحقیقات شروع نہیں کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ منگل کے روز ساڑھے 12 بجے ڈاؤ یونیورسٹی میں پرامن احتجاج کیا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔
شکریہ جنگ