Author Topic: ڈاؤ یونیورسٹی نے نو برس میں 110ایم فل تیار کیے  (Read 328 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈاؤ یونیورسٹی نے نو برس میں 110ایم فل تیار کیے
کراچی:ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل سائنسز نے 9 برس کے مختصر عرصے میں 100ایم فل طلباتیارکیے۔
یہ باتیں انہو ں نے ادارے کے طلبا کی جانب سے 100ایم فل تھیسس مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد ہونے والی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر آئی بی ایم ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زیبا حق ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اویس نے بھی خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر پروفیسر ناصر بھٹی، پروفیسر مظہر ، پروفیسر ضیا الاسلام ، پروفیسر مظفر سمیت طلبا واساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاکہ حالیہ کامیابی انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل سائنسز کی منزل کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے ۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 01 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"