Author Topic: چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے حکومت نے پلان ترتیب دے دیا  (Read 283 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے حکومت نے پلان ترتیب دے دیا
اسلام آباد: : چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے حکومت نے پلان ترتیب دے دیا، 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 طلبا کو لینے چین جائے گی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے طلبہ کے والدین کو حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ چین کے شہر ووہان میں پھنسے طلباء کیلئے ایئر ٹکٹ 50 ہزار روپے ہوگا۔ عراق میں پھنسے 250 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ادھر معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی صلاحیت دگنا ہوگئی، اب تک مختلف ممالک سے 23 ہزار ہم وطنوں کو واپس لا جا چکے ہیں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی آمد کے 48 گھنٹے بعد ٹیسٹ کرنے کی شرط بھی ختم کر دی۔
 
حوالہ: دنیا نیوز اسلام آباد مورخہ 16 مئی 2020 ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"