Author Topic: چیف جسٹس کراچی سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں کھلے عام نقل کا از خود نوٹس ل  (Read 1236 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 چیف جسٹس کراچی سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات  میں کھلے عام نقل کا از خود نوٹس لیں پاسبان پاکستان
   
کراچی (پ ر) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران کھلے عام نقل کا از خود نوٹس لے کر نسل نو کو تباہی سے بچائیں۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں کھلے عام نقل ہو رہی ہے اور متعدد جعلی امتحانی مراکز قائم ہیں۔ طلبہ 100 روپے کے عوض پوری آزادی کے ساتھ کھلے عام نقل کر رہے ہیں۔ ان حالات میں نئی نسل کے مستقبل کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"