PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 27, 2020, 01:17:04 PM

Title: میٹرک: 50فیصد سے کم نتائج پیڈا ایکٹ کارروائی ہو گی
Post by: sb on September 27, 2020, 01:17:04 PM

میٹرک: 50فیصد سے کم نتائج پیڈا ایکٹ کارروائی ہو گی
راولپنڈی : ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت، 50فیصد سے کم نتائج دینے والے سکول ہیڈز اور ٹیچرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی جبکہ 70فیصد سے زائد نتائج دینے والے اساتذہ کو 5اکتوبر یوم اساتذہ پر شیلڈز دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے حکام نے ساتوں تحصیلوں کے ڈی ای اوز کو نتائج کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے، 30ستمبر تک رپورٹ لاہور بھجوائی جائے گی۔ 50فیصد سے کم نتائج دینے والے سکول ہیڈز اور کلاس ٹیچرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ تنظیموں نے نتائج کا ذمہ دار اساتذہ کو قرار دے کر انہیں سزائیں دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور اس اقدام کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا راولپنڈی کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی