Author Topic: لاہور بورڈ میٹرک کا آخری پرچہ تین لاکھ سے طلبہ وطالبات کی شرکت  (Read 494 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Lahore Board Matric Last Paper more than 300,000 students attend

لاہور بورڈ میٹرک کا آخری پرچہ تین لاکھ سے طلبہ وطالبات کی شرکت
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آخری روز، بائیس افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔لاہور بورڈ نے امیدواروں کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آخری روز بھی طلباء کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔  22 افراد جعلسازی سے اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ نے امتحان کے دوران نقل کرنے پر 25 طلباء کے خلاف مقدمات درج کر دیے ہیں۔

میٹرک امتحانات میں آخری روز بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے لیے گئے ہیں۔ گورنمنٹ ہائی سکول برکی کے امتحانی مرکز پر چھاپہ کے دوران 9 طلباء نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری نے امتحانی سنٹر پر چھاپہ مارا اور اس دوران یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی دسویں کے امتحان میں 18 افراد اصل امیدواروں کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ چیئرمین بورڈ کے حکم پر نگران آصف اقبال اور غلام عباس کو فرائض میں غفلت برتنے پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیاتھا۔

بورڈ حکام نے دسویں جماعت میں جعلسازی کے الزام میں اصل امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرا یا تھا۔ امتحانی مرکز سے جعلی امیدواروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اصل امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد کیس سپیشل کمیٹی کو بھجوا دیا گیا   جبکہ دریں اثناء  میٹرک امتحان کے دوران نقل کرنے پر 11 طلباء کے خلاف کیسز درج کیے گئے تھے۔ میٹرک امتحان میں تین لاکھ سے زائد امیدوران پرچے دے رہے ہیں۔