Author Topic: جامعہ کراچی میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیلئے اجلاس  (Read 556 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیلئے اجلاس
کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت بدھ کو وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں آن لائن کلاسزکے انعقادکے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹرسلیم شہزاد، تمام رؤسائے کلیہ جات، صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرانیلا امبر ملک، پروفیسرڈاکٹرجمیل حسن کاظمی، مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، ڈائریکٹر ڈسٹنس لرننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیداور ڈاکٹر صادق علی خان نے شرکت کی۔ آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لئے تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے اپنی سفارشات شیخ الجامعہ کو پیش کیں۔شیخ الجامعہ پروفیسر خالد محمود عراقی نے تمام رؤسائے کلیہ جات کو ہدایت کی کہ آن لائن کلاسز کے انعقاد کے سلسلے میں تمام صدور شعبہ جات کے ساتھ جلد اجلاس منعقد اور انہیں آن لائن کلاسز لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس) سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔ کنوینرکمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی نے جامعہ کی تیاری، اساتذہ کی تیاری، کورس کی تیاری، ٹیکنالوجی کی دستیابی ،لائبریری تک رسائی اور طلبا و طالبات کی تیاری کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ جامعہ کراچی کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جامعہ ایچ ای سی کے تعاون سے حاصل کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو استعمال کرنے کے آخری مراحل میں ہے، اس حوالے سے تمام اساتذہ کی آئی ڈیز بنائی جاچکی ہیں اور جلد ہی ان تک پہنچادی جائیں گی۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  23اپریل2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"