Author Topic: مسلح افواج كا حلف  (Read 1997 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
مسلح افواج كا حلف
« on: September 17, 2008, 09:16:15 PM »


مسلح افواج كا حلف

آئین پاكستان كے مطابق مسلح افواج كا ہر ركن درج ذیل حلف اٹھائے گا ۔    

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

میں           صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں كہ میں خلوص نیت سے پاكستا ن كا حامی و وفادار رہوں گا اور اسلامی جمہوریہ پاكستان كے دستور كی حمایت كروں گا۔ جو عوام كی خواہشات كا مظہر ہے اور یہ كہ میں اپنے آپ كو كسی بھی قسم كی سیاسی سرگرمیوں میں مشغول نہیں كروں گا اور یہ كہ میں مققینات قانون كے مطابق اور اس كے تحت پاكستان كی بری فوج ﴿ یا بحری یا فضائی﴾ میں پاكستان كی خدمت ایمانداری اور وفاداری كے ساتھ انجام دوں گا۔

اللہ تعالیٰ میری مدد اور راہنمائی فرمائے ﴿آمین﴾

پاكستان آرمی ملك میں منظم افراد كا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ جس نے حالت جنگ ہو یا حالت امن، ہمیشہ ملك كے لئے قابل فخر خدمات انجام دی ہیں۔ اگر لوگوں كے ذہنوں میں جنگ ستمبر ٥٦ئ ، جہاد كشمیر ٨٤ئ اور دیگر فوجی كارنامے نقش ہیں تو امن كے دنوں میں وہ شاہراہ قراقرم جیسے عظیم كارنامے كو بھی یقینا نہیں بھولے ہوں گے جس كی تعمیر سے آرمی انجینئیرز نے دنیا بھر سے خراج تحسین وصول كیا۔ غرض پاكستان آرمی اور اس كے مختلف ادارے ملك و ملت كی سربلندی اور ترقی كے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آئندہ صفحات میں پاكستان آرمی، اور اس كے مختلف اداروں كا تعارف پیش كیا گیا ہے۔